ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی میں گؤ کشی پر عمر قید کی سزا کی تجویزوالا قانون منظور

گجرات اسمبلی میں گؤ کشی پر عمر قید کی سزا کی تجویزوالا قانون منظور

Sat, 01 Apr 2017 12:03:36    S.O. News Service

احمد آباد،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی میں غیر قانونی مذبح پر کی جا رہی کارروائی کے درمیان گجرات اسمبلی نے ایک سخت قانون پاس کیا ہے۔اس کے تحت گؤ کشی ترمیمی بل پاس ہو گیا ہے۔اس نئے قانون کے تحت اب گؤ کشی کے قصورواروں کے لیے عمر قید کی سزا کا بھی انتظام کیا گیا ہے، اب گائے کے ساتھ پکڑے جانے پر ضمانت نہیں مل سکتی ہے، گائے کے گوشت کی ہیرا پھیری کرتے ہوئے پکڑے جانے پر 7 سے 10سال تک کی سزا اور ایک سے پانچ لاکھ تک کا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، اس ترمیم شدہ قانون کو آج اسمبلی سیشن کے آخری دن منظوری دے دی گئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی گائے کی اسمگلنگ پر بھی سخت پابندی لگا دی گئی ہیں ۔گائے کا گوشت کا ٹرانسفر کرتے ہوئے جو گاڑی پکڑی جائیں گی ،اس کو ہمیشہ کے لیے حکومت ضبط کرلے گی ۔اگر جانوروں کو لانے لے جانے سے متعلق لائسنس بھی ہے ،تب بھی یہ ہیراپھیری رات کے وقت نہیں کی جا سکے گی۔اس کے تحت شام سات بجے سے صبح پانچ بجے تک ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر لے جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔گائے کے گوشت کا ٹرانسفر کرنے والے کے خلاف بھی دفعہ 120بی (سازش رچنے )کے تحت کارروائی کی جائے گی۔غور طلب ہے کہ گجرات اسمبلی میں اس سے پہلے جب نریندر مودی کی حکومت تھی اس وقت بھی گائے تحفظ بل کو منظوری دی گئی تھی ، جس میں 2007میں تبدیلی کی گئی تھی، اس میں گؤ کشی کے قصورواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا کی تجویز رکھی گئی تھی ۔اسی قانون میں ترمیم کے تحت اب عمر قید کا انتظام کیا گیا ہے۔نئے قانون میں جرمانے کی رقم کو 50ہزار سے بڑھا کر دوگنا کر دیا گیا ہے۔


Share: